مظفرگڑھ،5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جوس میں زہریلی شے پلاکر قتل کر دیا گیا۔

0

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں 5 سالہ ایمن کو مبینہ طور پر گنے کے جوس میں زہریلی شے پلاکر قتل کر دیا گیا۔بچی کے نانا ملازم حسین کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق مرنے والی بچی ایمن کی والدہ کو 5 سال قبل جھگڑے کے بعد اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا، ایمن اس کے بھائی کے گھر ملنے گئی تو وہاں ملزمان آئے ہوئے تھے جنہوں نے اسے گنے کے جوس میں زہریلی شے پلا دی۔ملازم حسین الزام لگایا کہ اس کی نواسی کو اس کے دادا عاشق حسین اور ان کے رشتہ دار مہتاب اور نواب نے قتل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق مرنے والی بچی کے نانا کی مدعیت میں بچی کے دادا اور اس کے 2 رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: