2Below header

سلطان راہی مرحوم پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے ستون کی حیثیت رکھتے تھے’ حیدر سلطان

4Above single post content

نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ مجھے جتنی مرضی مقبولیت مل جائے میں اپنے والد سلطان راہی مرحوم سے بہتر اداکار نہیں بن سکتا ،میرے والد فلم انڈسٹری کا گراں قدر سرمایہ تھے اور وہ پنجابی فلم انڈسٹری کے لئے ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ان کے جانے کے بعد فلم انڈسٹری اس ڈگر پر نہیں چل سکی اور ہمیں تنزلی کا طویل دور دیکھنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ سے پنجابی فلموں کا ایک سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری دو پنجابی فلمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی تین کی شوتنگ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ سلطان راہی ایک ہی تھا اوران جیسا دوسرا کوئی نہیں ہو سکتا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: