انٹرٹینمنٹ

مجھے دوستی اور رشتوں کا پاس رکھنا آتا ہے ‘ روبی انعم

نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرا کام لوگوں کو ہنسانا ہے اور میں سمجھتی ہوں شاید مجھے دنیا میں اسی مقصد کیلئے بھیجا گیا ہے ، میری کوشش ہوتی ہے میرے دل میں کسی کیلئے میل نہ ہو اور جس سے بھی ملوں اس سے خلوص سے ملوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ طزو مزاح اور کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر خوشی او رمسکراہٹ لانا بھی عبادت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے بھی اس کے لئے چنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے میری کسی سے ناراضگی نہ ہو کیونکہ زندگی چند دنوں کی ہے اسے خوشی خوشی گزارنا چاہیے ۔روبی انعم نے کہا کہ مجھے دوستی اور رشتوں کا پاس رکھنا آتا ہے اور جو میرے دوست ہیں وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: