انٹرٹینمنٹ

سنبل آپا کی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سن کر بڑی ہوئی ہوں، تارہ محمود

ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی تارہ محمود نے کہا ہے کہ مرحومہ سنبل شاہد کی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سْن کر بڑی ہوئی ہیں۔تارہ محمود نے کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ سنبل شاہد کی یاد میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اْن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں سنبل شاہد ہمیشہ کی طرح مْسکرا رہی ہیں۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اپنی پیاری سنبل آپا کی سْریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سْن کر بڑی ہوئی ہوں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘فیملی تقریبات میں سنبل آپا کی آواز میں گیت سْننا میرے بچپن کی سب سے خاص یاد ہے’۔تارہ محمود نے کہا کہ ‘میں آخری بار میرے ایک ڈرامہ کے سیٹ پر سنبل آپا سے ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔’اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں یقین نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ ہم سے دور چلی گئیں ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘سنبل آپا ہمیشہ میری یادوں اور دْعاؤں میں شامل رہیں گی، اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: