ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ امبر لاک ڈائون اور پابندیوں سے تھک گئی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کردیا۔ 35 سالہ امبر ہرڈ نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تاثرات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب بنا ماسک باہر سفر کرنے کا انتظار نہیں ہوتا۔اداکارہ کی تصویر کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کئی تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔
٭٭٭٭٭