انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شہناز گل نے ساتھی قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کرلی

بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنیوالی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل نے اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنیوالی جوڑی شہناز گل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کی تاہم اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چھپا کر رکھا تاکہ دونوں اداکار کیرئیر پر توجہ دے سکیں۔دوسری جانب گوگل پر بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ اْن کی اہلیہ شہناز گِل ہیں جن سے اْنہوں نے گزشتہ سال شادی کی۔تاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: