انٹرٹینمنٹ

سندھ حکومت کا طبی عملے کی عید تعطیلات منسوخ کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کردیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی وزارتِ صحت کی سفارش پر سرکاری عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کو عید کی تعطیلات کے دوران باقاعدگی اور معمول کے مطابق امور انجام دینا ہوں گے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدکے 3 دن کے علاوہ ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کروناویکسی نیشن سینٹر 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق 10 سے 15 مئی تک صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: