انٹرٹینمنٹ

اسلامی یونیورسٹی میں خادم الحرمین الشریفین جامع مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں خادم حرمین شریفین جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں 2 ہزار کی گنجائش ہو گی۔ علاوہ ازیں خارجی صحنوں میں چھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے،اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ ایریا بھی ہو گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے نام سے منسوب مسجد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تعمیر کی جائے گی جو یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: