انٹرٹینمنٹ

زمبابوے کیخلاف کھیلتے ہوئے دباؤ ہوتا ہے، اظہر علی

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف کھیلتے ہوئے دباؤ ہوتا ہے،زمبابوے کے خلاف رنز بناؤ تو اس کو مانتے نہیں اور اگر پرفارم نہ کرو تو کہتے ہیں زمبابوے کیخلاف بھی ناکام ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سنچری سے مطمئن ہوں بطور سینئر کھلاڑی کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لے کر چلوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ سنچری کو بڑی اننگز میں تبدیل کروں تاہم بدقسمتی سے 126 رنز پر آؤٹ ہوگیا تاہم اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔سینئر بیٹسمین نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف کھیلتے ہوئے دباؤ ہوتا ہے رنز بناؤ تو اس کو مانتے نہیں اور اگر پرفارم نہ کرو تو کہتے ہیں زمبابوے کیخلاف بھی ناکام ہوگئے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: