انٹرٹینمنٹ

کوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد نہ کرنے پرنیروباڈی طیاروں میں 80 فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی عائد

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے کوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد نہ کرنے کے انکشاف کے بعد نیروباڈی طیاروں میں 80 فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائنزکاکوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدنہ کرنیکاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد سی ایاے نے پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا۔سی اے اے نے ایس او پیز کے تحت پاکستان کیلئے انٹرنیشنل پروازوں میں کمی کی تھی جس پر ایئرلائن آپریٹرز نے مسافروں کی زیادہ تعداد لانے کیلئے بڑے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا، اس تناظر میں سی اے اے نے نیروباڈی طیاروں میں 80فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگادی۔اس حوالے سے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق وائیڈ باڈی طیارے کی 70فیصد نشستیں استعمال کی جاسکیں گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: