انٹرٹینمنٹ

کلبھوشن جادھو کو وکیل فراہم کرنے سے متعلق بھارت کو ایک اور مہلت دے رہے ہیں، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق کلبھوشن جادھو کو وکیل فراہم کرنے سے متعلق بھارت کو ایک اور مہلت دے رہے ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق کلبھوشن جادھو کو وکیل فراہم کرنے سے متعلق بھارت کو ایک اور مہلت دے رہے ہیں۔حکم نامہ کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کو اس عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے کی ایک اور کوشش کرے ،موجودہ عدالتی کارروائی کلبھوشن جادھو کو فیئر ٹرائل کا موقع فراہم کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالتی کارروائی کا مقصد عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، عدالت محسوس کرتی ہے کہ پاکستانی عدالتوں کے دائرہ کار سے متعلق بھارت کی جو غلط فہمی ہے اسے دور کیا جائے، بھارت عدالت میں پیش ہو کر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کر سکتا ہے۔ حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بھارت نے پاکستانی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے، بھارت نے یہ موقف پیش کیا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت وہ ایک خود مختار ریاست ہے۔اٹارنی جنرل کے مطابق بھارت نے اپنے 8قیدیوں کی رہائی کے لیے اسی عدالت سے رجوع کیا، اٹارنی جنرل کے مطابق بھارت نے پاکستانی عدالت کی کلبھوشن کوفیئر ٹرائل دینے کی آبزرویشن کو سراہا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: