انٹرٹینمنٹ

محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کے مابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کے مابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اوردرینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: