پاکستان جرم

سرگودھا ‘نوجوان نے ساتھی کی مدد سے کردار کے شبہ میں فائرنگ کر کے سوتیلی بہن کو قتل کر دیا

نوجوان نے ساتھی کی مدد سے کردار کے شبہ میں فائرنگ کر کے سوتیلی بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے میلووال میں خاتون زیبہ بی بی کا 17 سالہ بیٹی اریبہ بی بی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جبکہ زیبہ بی بی کے نوجوان بیٹے نوید کو سوتیلی بہن کے کرادر پر شک تھا جس نے ماں سے جھگڑا کی رنجش پر ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے سوتیلی بہن اریبہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے پولیس مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے واردات کا مقدمہ قتل درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: