انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ربیہ کلثوم اور اداکار و گلوکار ریحان ناظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ ربیہ کلثوم اور اداکار و گلوکار ریحان ناظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بچے کی پیدائش کی اطلاع اداکارہ کے شوہر اور ان کی یوٹیوب چینل پارٹنر اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو دی۔ریحان ناظم نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔دوسری جانب ادکارہ کی دوست اور یوٹیوب چینل پارٹنر صرحا اصغر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو ربیہ کلثوم کے ماں بننے کی خوشخبری سنائی۔صرحا اصغر نے ربیہ کلثوم اور ریحان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور لکھا کہ آپ لوگوں سے ملنے تک انتظار نہیں ہو رہا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: