ٹیکنالوجی دنیا

جیف بیزوس فون ہیکنگ میں سعودی عرب کو ملوث کرنے کی کوشش ناکام

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ورکن کابینہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس کا موبائل ہیک کرنے سے متعلق حقائق سامنے آ گئے ہیں جن سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ سعودی عرب کا ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عادل الجبیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکانٹ پر سوال اٹھایا کہ کیا سعودی عرب پر الزام لگانے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے اپنا اعتبار قائم کرنے کے لیے اپنی غلطی کا کھلم کھلا اعتراف کریں گے؟یاد رہے کہ امیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس کی جانب سے ان کا اکائونٹ ہیک کیے جانے کے دعوے سے متعلق چھان بین پر سائبر سکیورٹی کے ماہرین اور امریکی میڈیا ہائوسز نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: