دنیا

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے دوبارہ میئر منتخب، حکومتی امیدوار شان بیلی کو شکست

پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ میئر لندن منتخب ہو گئے، صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبیر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صادق خان پر 55 فیصد سے زیادہ ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا۔ کنزویٹو پارٹی کے شان بیلی 44 فیصد ووٹ ہی حاصل کر سکے۔دوباہ منتخب ہونے والے مئیر صادق خان نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا وعدہ کیا، انہوں نے نوکریوں میں اضافے اور شہر کی سیاحت کو بڑھانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ وہ 2016 سے کسی بھی بڑے مغربی شہر کی سربراہی کرنے والے پہلے مسلم سیاست دان ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: