پاکستان وائرل

عیدالفطر14مئی بروز جمعہ کو ہوگی، حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کریگی ،فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کیلنڈراوررویت ایپ کے مطابق شوال کا چاند13مئی کو نظرآئیگا اور عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوگی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عید کاحتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: