سری لنکا میں محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار ڈاکٹر چندیما جیوردنا نے کہا ہے کہ کولمبو میں ایک شخص میں کووڈ 19 کی انڈین قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص میں علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا اور کولمبو کے ایک نجی ہسپتال میں نمونے بھیجے گئے تھے جس کے بعد کورونا کی انڈین قسم کی تصدیق ہوئی۔یہ شخص حال ہی میں انڈیا سے سری لنکا آیا تھا۔ادھرکورونا وائرس کی انڈین قسم کی پہلی بار بنگلہ دیش میں تشخیص ہوئی ہے۔بنگلہ دیش میں محکم صحت کے حکام نے تصدیق کی کہ انڈیا سے آنے والے آٹھ افراد کے کووڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے چھ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ایک بیان کے مطابق ان میں سے دو افراد کے نمونوں میں کورونا کی انڈین قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ افراد حال ہی میں انڈیا سے واپس آئے تھے۔
You may also like
مدینہ منورہ میں 10روزمیں 19عازمینِ حج کے دل کی سرجری
ایران میں کنفیوژن، تطہیری عمل پاسداران انقلاب کے دل...
تیل قیمتوں میں اضافہ ، امارات میں بھی ٹیکسی کرائے بڑھ...
سعودی سفیر کی جڑواں بچیوں سے ملاقات
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں لاہور سے ”را...
فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کی اصل وجہ اسرائیل ہے، اقوام...
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...