دنیا

مودی کی وجہ ٹوئیٹر پرکی جانے والی تنقید کودبانے پر زیادہ، کورونا کنٹرول کرنے پرکم ہے، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے کہاہے کہ بھارتی اعظم مودی کی توجہ ٹویٹر پر اپنی تنقید کو دبانے پر زیادہ اور کووڈ 19 وبا کو کنٹرول کرنے پر کم ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ایسے مشکل وقت میں مودی کی خود پر تنقید اور بحث دبانے کی کوشش معافی کے لائق نہیں ہے۔اس رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیواشن نے بتایاکہ انڈیا میں کورونا وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد یکم اگست تک دس لاکھ تک جا سکتی ہے۔جریدے کے مطابق کورونا کے خلاف ابتدائی کامیابی کے بعد سے حکومت کی ٹاسک فورس اپریل تک ایک بار بھی نہیں ملی۔جریدے کے مطابق اس فیصلے کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ اب وبا بڑھتی جارہی ہے اور انڈیا کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ حکومت اپنی غلطیوں کو قبول کرکے شفافیت کے ساتھ ملک کو چلاتی ہے یا نہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: