انٹرٹینمنٹ

جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اْن کے قریبی دوست عْمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔عْمر بٹ نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ‘عْمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی’۔عْمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔’اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عْمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: