صحت

پاکستانی کورونا ویکسین کی آئندہ ہفتے دستیابی متوقع

پاکستان میں فارمولیٹ اور پیک کی جانے والی ویکسین کی آئندہ ہفتے عوام کو دستیابی متوقع ہے۔حکام این آئی ایچ کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں جاری ہے، ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق آئندہ ہفتے تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔ویکیسن کی فارمولیشن پر کام 6 مئی کو شروع کیا گیا، کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا۔حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ کے قریب مزیدخوراکوں کا مال آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: