پاکستان

نیب خیبرپختونخوا نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم زیب خان کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم زیب خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے۔ نیب سے جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم نے آن لائن کمپنی میسرز www.pslashuk.com کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے دیگر ملزمان سے مل کر ا?ن لائن کاروبار اور جعلی سکیموں کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹا اور ان سے بھاری منافع کا لالچ دے کر رقوم اکٹھی کیں۔ جب یہ ویب سائٹ آن لائن دستیاب نہ ہوئی تو متاثرین نے مذکورہ ملزم سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے معصوم لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کرکے 500 ملین روپے لوٹے، اب تک نیب کو 700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مذکورہ ملزم کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب خیبرپختونخوا کے حوالہ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر (ر) فاروق نصر اعوان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وڑن کے تناظر میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم واپس لانے کیلئے بلاخوف و خطر کوششیں جاری رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: