پاکستان صحت

کورونا سے مزید 88 افراد چل بسے ،4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میں کورونا سے مزید 88 افراد چل بسے ،4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 238 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئے۔اعلامیہ کے مطابق ملک میں کورونا کے ابتک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزاد 177 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے مطاق سب سے زیادہ پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں ابتک 3 لاکھ 6 ہزار 707، کے پی کے میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 24 ہزار 413، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں 5 ہزار 471 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں ابتک کورونا کے 1 کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: