انٹرٹینمنٹ

انوشے عباسی کی تصاویر پر مداحوں کی سخت تنقید

اداکارہ انوشے عباسی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انوشے عباسی اپنی فٹنس اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب کافی مقبول ہیں تاہم آج کل ان کے مداح ان سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے جم کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا ہوا ہے۔تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور انوشے کو کھری کھری سنادیں۔ثانیہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ پسند ہیں لیکن اس طرح نہیں، آپ کو یوں دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔اس کے علاوہ متعدد صارفین نے ان تصاویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: