انٹرٹینمنٹ

فلم ڈائریکٹرز عزت نہیں دیتے ،عریاں فلموں تک محدود کرنا چاہتے ہیں، پراچی ڈیسائی

بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ بعض نمایاں اور بڑے ناموں والے فلم ڈائریکٹرز عزت نہیں دیتے اور مجھے فلموں میں عریانی تک محدود کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پراچی ڈیسائی نے کہا کہ ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ میں بس اسی قسم کی فلموں میں کام کروںاور مجھے کافی عرصے سے کہا جارہا ہے کہ میں صرف اسی قسم کی فلموں کیلئے خود کو فوکس کروں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کردار لینے سے انکار کی وجہ سے اب فلم انڈسٹری میں ان کے حوالے سے ایک منفی تاثر قائم کرلیا گیا ہے۔ پراچی نے کہا کہ وہ ایسی فلموں میں کبھی بھی کام نہیں کرنا چاہتی ہیں، اور اس حوالے سے کافی عرصے سے لڑرہی ہوں، اب اس صورتحال میں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کم کام کروں اور دور رہوں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: