انٹرٹینمنٹ

حکومت ویکسی نیشن کی افادیت اور منفی پراپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے تشہیری مہم شروع کرے ‘ شوبز شخصیات

شوبز کی نامور شخصیات نے حکومت سے کورونا ویکسی نیشن کی افادیت اور اس کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے بھرپور تشہیری مہم شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی رائے کا اظہار کرنے والوں کی گرفت کی جائے ۔ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ، بشریٰ انصاری ، شبیر جان ، صبا حمید اور دیگر نے کہا کہ عوام کورونا سے بچائو کی حفاظتی ویکسی نیشن کرانے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ اس کے خلاف چلنے والی منفی مہم ہے ۔ ریاستی ادارے خاموش رہنے کی بجائے میدان عمل میں آئیںاو رکورونا ویکسی نیشن کی افادیت کے حوالے سے بھرپور تشہیری مہم چلا ئی جائے تاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم کا خاتمہ ہو سکے اور لوگ اطمینان کے ساتھ ویکسی نیشن کرائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ویکسی نیشن لگانے کی شرح کو انتہائی تیزی سے بڑھایا جارہا ہے اور اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش جیسے ملک میں پاکستان سے زیادہ لوگ ویکسی نیشن کر اچکے ہیں ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: