انٹرٹینمنٹ

اس وقت کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ‘ ریما

نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میںنے اس وقت فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ،جاوید فاضل مرحوم کی نظر شناسی تھی کہ انہوں نے میرے اندر چھپی فنکار ہ کو ڈھونڈ لیا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جاوید فاضل نے نوے کی دہائی میںبننے والی فلم ”بلندی ” میں مجھے اور شان کو کاسٹ کیا او راس کے بعد ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور شوبز میں کامیابیاں ہمارا امقدر بنتی چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر سے واحد لڑکی ہوں جس نے شوبز میں قدم رکھا لیکن میں نے کبھی اپنے گھر والوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا۔ ریما نے کہا کہ میں اچھی اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرر ہی ہوں اورمیری کوئی نیکی تھی کہ مجھے ڈاکٹر صاحب جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: