انٹرٹینمنٹ

پاکستان سلور اسکرین کے کامیڈی لیجنڈ اداکار رنگیلا کی 16ویں برسی (کل )منائی جائیگی

پاکستان سلور اسکرین کے کامیڈی لیجنڈ اداکار رنگیلا کی 16ویں برسی کل ( پیر) کو منائی جائے گی ۔ وہ مقبول ترین کامیڈین کے علاوہ ایک کامیاب گلوکار، موسیقار، ہدایتکار، مصنف ،فلمساز ،ہیرو، ولن ، کریکٹر ایکٹر بھی تھے۔حکومت وقت نے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں اعلی اعزازات سے نوازا ۔سعید خان المعروف رنگیلا1937 کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے وہ تعلیم حاصل نہ کر سکے تھے وہ اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں متعارف ہوئے اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے پھر وہ دن بھی آئے کہ جیسے ہی رنگیلا فلمی سکرین پر نمودار ہوتے تھے سینما ہال تالیوں سے گونج اٹھتے تھے۔رنگیلا فلم انڈسٹری کے وہ خوش قسمت اداکار تھے جو کہ کامیڈی فلموں کا سمبل سمجھے جاتے تھے ۔فلمی دنیا کا ہیرا24مئی 2005 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: