انٹرٹینمنٹ

فٹنس اور وزن کم کرنے میں بیٹی کا اہم کردار ہے، شویتا تیواڑی

بھارتی اداکارہ شویتا تیواڑی نے کہا ہے کہ ان کی فٹنس اور وزن کم کرنے میں اہم کردار ان کی بیٹی پلک کا ہے۔ایک انٹرویو میں شویتا تیواڑی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے ریانش کی 2016 میں پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن کو کم کرنا چاہتی تھیں۔یاد رہے کہ شویتا ان دنوں رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 11 میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنی بھرپور فٹنس کے بعد چونکا دینے والی تصاویر بنوائی ہیں جو کہ اس وقت بھارتی میڈیا میں نظر آرہی ہیں۔شویتا نے کہا کہ انہوں نے فٹنس کیلئے سخت محنت کی اور اس حوالے سے میری بیٹی نے نہ صرف مجھے گائیڈ کیا بلکہ میری کافی مدد بھی کی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: