انٹرٹینمنٹ

اقرا عزیز انسٹاگرام پر چھاگئیں، فالوورز کی تعداد 60لاکھ ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز ڈراموں کی دْنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اقرا عزیز کے انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد اقرا عزیز بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے ہمراہ لی گئیں اپنی دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: