انٹرٹینمنٹ

جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے، عائشہ عمر

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے، وہاں بے گھر ہونے والے افراد کو گھر دینے اور بچوں کی مدد کی ضرورت ہے۔انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے فلسطین کے حق میں ہونیوالے مظاہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے سیز فائر کا اعلان کیا گیا،اب وقت ہے فلسطینیوں کی مدد کی جائے جنہوں نے اپنے گھر،اہلخانہ اور پیاروں کو کھودیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سالوں سے تشدد اور صدموں کا سامنا کرنے والے فلسطینی بچوں کے نفسیاتی علاج کیلئے کوشش اور مدد کرنے کا وقت ہے۔عائشہ عمر نے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں اس برے خواب کا ایک دن پرامن حل نکلے گا کیونکہ اس دنیا میں ہر انسان کو بنا خوف جینے کا حق حاصل ہے۔ ناجائز اور غلط بات کیخلاف کبھی بھی آواز اٹھانا نہ چھوڑیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: