انٹرٹینمنٹ

ساحر علی بگا نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔اس حوالے سے ساحر علی بگا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔ساحر علی بگا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں۔گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ اْنہوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ساحر علی بگا نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔خیال رہے کہ ساحر علی بگا سے قبل بھی پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عْمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، ثمینہ پیرزادہ، شگفتہ اعجاز، فیصل قریشی، میشا شفیع اور مریم سمیت سمیت دیگر شامل ہیں۔
٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: