انٹرٹینمنٹ

اداکارہ یاسرہ رضوی اورعبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش

اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ویب سیریز ”چڑیلز” اور ”دل ناامید تو نہیں” سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسرہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر اپنے نومولود بیٹے کی تصویرکے ساتھ شیئر کی۔اداکارہ یاسرہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوبصورت الفاظ کہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”انسان ہونا ہی تمہارا واحد تعارف ہے اور دیگر انسانوں کی خدمت کرنا تمہارا واحد مقصد ہے، عظیم زندگی گزارو۔”یاسرہ رضوی نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 22 مئی 2021 کو صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسرعبدالہادی نے 2016 میں شادی کی تھی۔ یاسرہ اورعبدالہادی کی عمر میں تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔ یاسرہ اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں اور عمرکے اس فرق کو لے کر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بحث ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں پیسوں کے بجائے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کے اس عمل پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: