انٹرٹینمنٹ

اذان سمیع خان 27 برس کے ہو گئے

پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف کی جانب سے معروف گلوکار، اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اذان سمیع خان کی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔گزشتہ روز اذان سمیع خان نے اپنی 27 ویں سالگرہ منائی، جس کے حوالے سے بلال اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاو?نٹ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔اس اسٹوری میں اذان سمیع خان کو اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ اپنی 27 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بلال اشرف کی شیئر کرائی گئی اذان سمیع خان کی سالگرہ کی دل چسپ ویڈیو سے مداح بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔شیئر کی گئی ازان سمیع خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال اشرف اْن کے گھر میں موجود ہیں اور اذان کے کیک کاٹنے کے بعد اْن پر فوم اسپرے کر رہے ہیں۔اذان سمیع کے آس پاس سب ہی افراد خوشی کی ان لمحات سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی اذان سمیع کو انسٹا اسٹوری پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اذان سمیع خان پاکستانی سنیئر اداکارہ زیبا بختیار اور معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: