پاکستان

سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی،15 ہزار حجاج لوکل ،45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے۔امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں،عمر کی حد 18 تا 60 سال، حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں،مستند کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ لازمی ہو گا،پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: