خیبرپختونخوامیں کوروناکیسزمیں مسلسل کمی آرہی ہے، صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرع 5.2 فیصد تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں مثبت کیسزکی شرح 17 فیصد ،بنوں میں 11،اور پشاور میں 10 فیصد ہیں،بٹگرام میں یومیہ کورونا مثبت کیسزکی شرع 42 فیصد ہے۔صوبہ بھرکے مختلف ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو میں 600 مریض،آئی سی یو میں 150 مریض جبکہ وینٹی لیٹر پر 47 مریض زیرعلاج ہیں
٭٭٭٭٭