انٹرٹینمنٹ

زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اْس سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں’ کرسچین بیٹزمین

نو مسلم جرمن وی لاگر اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسچین بیٹزمین نے کہا ہے کہ زویا نے نہیں بلکہ اْنہوں نے خود زویا سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر اْن کی سرحد پار یعنی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔بھارتی صارف نے لکھا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دْکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے جبکہ ہزاروں لوگ آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔صارف نے لکھا کہ ‘پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے لکھا کہ ‘زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اْس سے تمام تعلقات ختم کیے ہیں۔جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے کہا کہ ‘زویا کو چھوڑنے کی پیچھے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اْنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بیحسی کی وجہ سے لیا۔زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: