جرم

رنگ روڈ سکینڈل پر انکوائری کا آغاز

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ۔ایک بیان میں ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی ، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، ٹیم نے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: