انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ثانیہ نے لکھا کہ جو راز ہمارے دلوں میں محفوظ تھا، وہ دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اللہ ہمیشہ ان گنت اور سوچ سے بڑھ کر نعمتوں کے ذریعے ہمیں نوازتا ہے، ہم اس کے بے حد مشکور ہیں۔ثانیہ کی پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہیکہ اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شادی جولائی 2019 میں ہوئی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: