انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفی کی نیٹ پریکٹس کرتے ویڈیو وائرل، شعیب اختر نے چیلنج دیدیا

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفی کو چیلنج کردیا۔فہد مصطفی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ نیٹ پریکٹس کررہے ہیں، ان کی کرکٹ کھیلنے کی شاندار صلاحیت دیکھتے ہوئے نہ صارفین بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سمیت دیگر کرکٹرز بھی خوب متاثر ہوئے۔ویڈیو پر شعیب اختر نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘فہد آپ نے غلط پیشہ اختیار کرلیا ہے، آئیں اور پاکستان کیلئے کھیلیں لیکن پہلے نیٹ میں میرا سامنا کرلیں’۔شعیب اختر نے چیلنج کرتے ہوئے پوچھا ‘کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں؟’ اسی ویڈیو پر ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ،انہوں نے فہد کو داد دیتے ہوئے کہا ‘بھئی واہ! بھائی آپ بھی ابو ظہبی ساتھ آجائیں’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: