انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز سے ناراض، تنقید کا نشانہ بنا دیا

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹس پر با اثر افراد کے اکانٹس سمیت سلیبریٹیز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز کیلئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے سٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا سوشل میڈیا کے ذریعے کیسے ہمارے معاشرے میں تبدیلی نہیں آسکتی؟۔انہوں نے انفلوئنسرز اور سلیبریٹیز سے سوال کیا کہ پھر آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟ اگر یہاں تبدیلی رونماء نہیں ہورہی تو آپ انفلوئنسر کس بات کے ہوئے؟اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جائیں اور کوئی دوسری نوکری ڈھونڈیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: