انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونیا حسین کا ذہنی امراض میں مبتلا افراد کیلئے عہد

ذہنی مرض کے عالمی دن پر اداکارہ سونیا حسین نے اس میں مبتلا افراد کیلئے اپنا پیغام جاری کیا۔گزشتہ روز دنیا بھر میں شیزو فرینیا سے متاثرہ افراد کا دن منایا گیا جس پر سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو اپنے ساتھ کا یقین دلایا۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘آج میں ذہنی بیماری کا سامنا کرتے ان تمام افراد کے لیے ایک محفوظ جگہ مہیا کرنے کا عہد کرتی ہوں’۔سونیا حسین نے کہا کہ ‘ہر شخص کی یاد دہانی کیلئے بتادوں کے ذہنی بیماری شرمندگی کا باعث ہرگز نہیں ہے، بلکہ اس کے بارے میں بات کرنا اس شخص کیلئے بہتر ہوگا جو اس کا شکار ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مکمل صحت مند ہونے کا سفر کسی کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا، یہ زندگی بھر کا سفر ہے اور ذہنی عارضے کے شکار افراد کو پوری زندگی گزارنے کے کیلئے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: