سینئر بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے فلم گڈ بائی کی کاسٹ جوائن کرلی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی۔فلم گڈ بائی کی پروڈکشن پر حال ہی میں کام شروع ہوا ہے۔ نینا گپتا اس فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ جبکہ فلم میں مرکزی کردار رشمیکا مندانا ادا کریں گی۔امیتابھ اور نینا پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں، انھوں نے کہا کہ فلم ساز وکاس نے جب فلم کی اسٹوری بتائی تو میں بہت خوش ہوئی اور میں نے کام کے لیے حامی بھرلی۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے فلم گڈ بائی کی کاسٹ جوائن کرلی

Add comment