انٹرٹینمنٹ

زرنش خان کی ڈانس ویڈیو کے انسٹا پر چرچے

پاکستان کی معروف اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔انسٹا گرام پر 2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ زرنش خان کی جانب سے اپنے اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں ایک مشہور گانے پر محو رقص ہیں۔زرنش خان کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ صرف فلمی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد ہی میری اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔اس ویڈیو پر زرنش خان کے مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریف کی گئی ہیں جس کا زرنش خان نے کمنٹ باکس میں شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: