وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی جیل میں قید پاکستانی کو رہا کردیا گیا ، ولی محمداوراس کے خاندان نے رہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کی جیل سے دیر بالا کے رہائشی ولی محمد کو 15سال بعدرہا کردیا گیا ، قیدی کی رہائی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعدممکن ہوئی۔اس موقع پر ولی محمداوراس کے خاندان نے رہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭