پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے سے یہ نیازی حکومت کا پروگرام نہیں ہو سکتا،نفیسہ شاہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے پیپلز پارٹی سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے سے یہ نیازی حکومت کا پروگرام نہیں ہو سکتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی عوام کی امنگوں کا پروگرام تھا، حکومت کچھ بھی کر لے عوام کی دلوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب یہ آپ کا پروگرام نہیں ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا پروگرام دینا آپ کی صلاحیت ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے تین سال میں عوام کو کوئی ایک منصوبا نہیں دیا، ماضی کی حکومتوں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر آپ نیا پاکستان بنا رہے؟ ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: