انٹرٹینمنٹ

احسن محسن نے سچی محبت پر پیسے کو فوقیت دیدی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اْنہیں بھاری بھرکم رقم دی جائے تو وہ سچی محبت کو بھی چھوڑ دیں گے۔انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے انٹرویو کی ایک مختصر سی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں جہاں وہ میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دے رہے ہیں تو وہیں تھوڑے کنفیوژ بھی نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے احسن محسن سے سوال کیا گیا کہ آپ کو اگر دس ملین ڈالرز اور سچی محبت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟’۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن نے کہا کہ ‘میں دس ملین ڈالرز کا انتخاب کروں گا۔’اداکار نے مزید کہا کہ ‘میں شاید سچی محبت کا بھی انتخاب کرسکتا ہوں۔’
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: