انٹرٹینمنٹ

”ماسک نہیں تو انٹری نہیں”صبا قمر نے اپنے کمرے میں داخل ہونے والوں کیلئے شرط عائد کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے کمرے میں داخل ہونے والوں کے لئے شرط لکھ کر دروازے پر لگادی۔انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کے ذریعے صبا قمر نے سب کو بتادیا کہ اگر سیٹ پر ان سے ملنا ہے تو ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر کے دروازے پر نوٹس لگا ہوا ہے کہ ”ماسک نہیں تو انٹری نہیں”۔اس کے علاوہ صبا قمر نے اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداح بیحد پسند کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی جانب سے اس طرح کے حفاظتی اقدامات اب عام ہونے لگے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: