پاکستان

28مئی کا دن، نوازشریف نے ثابت کیا انہیں خریدا اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے یومِ تکبیر پر پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ثابت کیا انہیں خریدا اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جاسکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے، نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے اور جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری دھماکے ہماری قومی سلامتی، بقا اور خودمختاری کے تحفظ کیساتھ قوم کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھے، آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل منزل اور مقصد کو ہم پالیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: