انٹرٹینمنٹ

شیبا بٹ نے پاکستان آرٹسٹ یونٹی کے نام سے نئی تنظیم بنا لی

سینئر اداکار ہ شیبا بٹ نے پاکستان آرٹسٹ یونٹی کے نام سے نئی تنظیم بنا لی ۔اداکارہ نے ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔ شیبا بٹ نے بتایا کہ تنظیم سازی کے ذریعے ملک بھر سے شوبز سے وابستہ شخصیات کو اس تنظیم کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی او رانہیں ممبر بنایا جائے گا ۔ میری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی فلاح کے لئے کچھ کیا جائے اور اس کے لئے آرٹسٹ یونٹی کے نام سے پلیٹ فارم بنایا ہے ۔ اس کے ذریعے اپنے لوگوں کی فلاح کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے باضابطہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میںملک کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: